جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

کیش وین سے 20 کروڑ روپے لوٹنے والا ملزم خود بھی لُٹ گیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کروڑوں روپے لوٹنے والوں نے ساتھی کو ہی چونا لگادیا، میٹھادر میں کیش وین سے 20 کروڑ لوٹنے کے کیس میں اہم پیشرفت، مقامی عدالت میں کیش وین کے ڈرایؤر مرکزی ملزم حسین شاہ نے اعتراف جرم کرلیا۔ جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو میٹھادر میں کیش وین سے 20 کروڑ لوٹنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کیش وین کے ڈرایؤر مرکزی ملزم حسین شاہ نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔

ملزم حسین شاہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو دفعہ 164 کے تحت اقبالیہ بیان ریکارڈ کروادیا۔ ملزم حسین شاہ نے اقبالیہ بیان میں کیش وین لوٹنے کی ذمہ داری دوسرے ملزمان پر عائد کردی۔ ملزم نے بیان میں کہا کہ ساتھی میرے حصے کی رقم بھی ہڑپ کرگئے۔ ذوالفقار، حنیف اللہ، سلام اللہ، امین، عابد اور شیراز واردات سے ایک روز قبل ملے۔ واردات کے روز سپروائزر نے گاڑی سٹی اسٹیشن برج کے پاس پارک کرنے کو کہا۔ گاڑی میں اے سی نا چلنے کی وجہ سے گاڑی کا دروازہ کھولا ہوا تھا۔ ذوالفقار اور دیگر لوگ بھی ہائی روف میں سٹی اسٹیشن برج کے پاس موجود تھے۔ ذوالفقار اور حنیف اللہ میرے پاس آئے اور اسلحہ دکھا کر کیش کا پوچھا۔ میری تصدیق پر وہ لوگ گاڑی میں بیٹھے اور ہم مسکین گلی گئے۔ مسکین گلی میں کیش وین سے رقم ہائی روف میں منتقل کی۔ مسکین گلی سے ہم منگھوپیر میں ذوالفقار کی بہن کے گھر گئے۔ لوٹی ہوئی رقم ذوالفقار، حنیف اللہ، عابد، سلمان، امین اور میں نے آپس میں تقسیم کی۔ رقم کے بٹوارے کے بعد مجھے کہا کہ اپنا حصہ خود نا لیکر جاؤ، میرے بھائی تک حصہ پہنچا دیں گے۔ واردات کے بعد میں حنیف اللہ اور عابد کے ہمراہ پشاور چلا گیا۔ بھائی مدثر نے بتایا کہ حصہ مل گیا لیکن رکھنے کی جگہ نہیں تھی تو شیراز کے پاس رکھوائے۔ شیراز نے میرے حصے کی رقم نہیں دی اور میرا حصہ بھی ہڑپ کرگیا۔مقدمے میں میرے والد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ گھر والوں کے دباؤ پر خود کراچی آکر پولیس کو گرفتاری دی۔ اقبالیہ بیان کے بعد عدالت نے ملزم حسین شاہ کو عدالتی کسٹڈی پر جیل بھیج دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…