جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت ،مدعی افضل جوکھیو کی درخواست پر نئی تین رکنی ٹیم تشکیل دے کر پرانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ختم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیش میں مدعی مقدمہ کی جانب سے عدم اطمینان کے اظہار کے بعد نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی اور اس حوالے سے ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن سندھ عاصم قائمخانی کی

جانب سے حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی رینج، بورڈ کی منظوری کے بعد تحقیقاتی ٹیم کو تبدیل کیا گیا ہے، ناظم جوکھیو کے بھائی نے کیس کی پیش رفت اور تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تحقیقاتی ٹیم تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔درخواست میں اے آئی جی فنانس تنویر عالم اوڈھو ، انسپکٹر سراج لاشاری اور ڈی ایس پی غلام علی جمانی کے نام پیش کیے تھے اور کہا تھا کہ تفتیش متعلقہ افسران کو سونپی جائے۔جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے بنائے گئے بورڈ نے درخواست منظور کرتے ہوئے قانون کے مطابق تفتیش میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔حکم نامے کے مطابق انسپکٹر سراج لاشاری حیدرآباد اور ڈی ایس پی غلام علی جمانی سکھر سے تعلق رکھتے ہیں ، ٹیم کے دونوں ارکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اے آئی جی فنانس تنویر عالم اوڈھو کو کیس سے متعلق باقاعدہ رپورٹ کریں گے جبکہ تنویر عالم اوڈھو کو کیس منصفانہ طریقے سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کے بعد پرانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم خود بخود تحلیل ہو جائے گی، ذرائع کے مطابق تین رکنی ٹیم پرانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے اب تک ہونے والی تمام تفصیلات حاصل کرے گی اور فورا اپنا کام شروع کرے گی۔واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں اب تک 6 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، کیس میں نامزد جام عبدالکریم سمیت 4 ملزمان ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…