اسلام آباد (این این آئی) کراچی میں ڈریپ کی کارروائی میں میڈیکل سٹور سے بھاری مقدار میں ان رجسٹرڈ ادویات بر آمد کرلی کرلی گئیں ،تمام سٹاک صوبائی اتھارٹیز نے قبضے میں لییکرنمونے کراچی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں بھجوادیئے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈریپ آفیسر اور
صوبائی ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے پورے ملک میں جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق تازہ کارروائی میں مسز میڈیکل سٹور 508 فضہ گلاس ٹاور مین راشد منہاس روڈ کراچی ڈریپ کا چھاپہ مارا گیا اس دوران بھاری مقدار میں ان رجسٹرڈ ادویات برآمد کرلی گئیں ،ان رجسٹرڈ ادویات کی فروخت آن لائن ہو رہی تھی ،ایک بڑا آن لائن نیٹ ورک ان رجسٹرڈ جعلی اور فیک میڈیسن کا کاروبار کر رہا تھا ۔ ترجمان کے مطابق تمام سٹاک صوبائی اتھارٹیز نے قبضے میں لے لیا اور نمونے کراچی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں بھجوادیئے۔ سی ای او ڈریپ عاصم رئوف کے مطابق عوام کو معیاری طبی ادویات کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کیے جارھے ہیں ۔ انہوںنے واضح کیا کہ جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات میں ملوث عناصر کیخلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔