لندن(این این آئی)ٹیکسی ڈرائیور ڈیوڈ پیری لیورپول میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں بال بال بچ گیا۔اسپتال سے نکلنے کے بعد اب گھر پر صحت یاب ہو رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کی اہلیہ نے کہا کہ اس کا شوہر کا زندہ بچ جانا بلاشبہ خوش قسمتی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر
واقعے کی خوفناک ویڈیو دیکھنے کے بعد ان تجاویز کو مسترد کر دیا کہ اس نے بہادری سے کام کیا۔ان کے چچا مائیکل سلطان نے بتایا کہ ڈیوڈ کی بیوی نے سوشل میڈیا پر تصاویر سے اپنے شوہر کی گاڑی کو پہچانا۔ان کی اہلیہ ریچل بیری نے اس واقعے کو ایک مطلق معجزہ قرار دیا اورافواہوں کو رد کر دیا کہ ان کے شوہر نے مزید چوٹ سے بچنے کے لیے بمبار کو کار میں بند کر دیا تھا۔انہوں نے فیس بک پر لکھا کہ میں آپ میں سے ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے پیغامات بھیجے کہ ڈیوڈ کیسا ہے۔اس کے علاوہ اس نے شوہر کے ہیرو ہونے اور مسافر کے کار کے اندر بند ہونے کے بارے میں بہت سی افواہیں کو بھی مسترد کردیا۔ معاملے کی حقیقت یہ ہے کہ وہ بلاشبہ خوش قسمت ہیں کہ وہ زندہ ہیں۔اس کے ساتھ ہی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹیکسی ڈرائیور کی ہمت کی تعریف کی۔