جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

نامناسب تصاویرشیئرکرنے والے فین پیجز کو حمائمہ ملک کی قانونی چارہ جوئی کی وارننگ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)نامور اداکارہ حمیمہملک نے اپنی تصاویرکو نامناسب اندازمیں ایڈٹ کرکے شیئر کرنے والے سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس کو قانونی چارہ جوئی کی وارننگ جاری کی ہے۔انسٹااسٹوریزمیں حمیمہ نے اس حوالے سے لکھاکہ انٹرنیٹ پر میری بعض نامناسب طریقے سے

ایڈٹ کی جانے والی تصاویرزیرگردش ہیں ،یہ شرمناک ہے کہ لوگ ایسا کیسے کرسکتے ہیں ۔تصاویر کی غلط اندازمیں ایڈیٹنگ اورانہیں انٹرنیٹ پراپ لوڈ کیے جانے کا بتانے والی حمیمہ نے اپنے فین پیجز سے یہ تصاویر ہٹانے کیلئے کہا ہے۔حمیمہ ملک نے خبردار کیا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں وہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریںگی۔ گو اداکارہ نے ان تصاویر کی نشاندہی نہیں کی جنہیں ایڈٹ کیا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ وہ ممکنہ طور پر انٹرنیشنل پاکستان پراسٹیج ایوارڈزکیلئے دورہ ترکی کے دوران لی گئی تصاویر کی بات کررہی ہیں۔آئی پی پی اے کی تقریب میں پرفارمنس دینے والی حمیمہ کی کئی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھیں، اس کے علاوہ انہوں نے پرفارمنس میں اپنا ساتھ دینے والے گلوکارفرحان سعید کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کروایاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…