کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل(جمعہ)19 نومبر کو ہوگا،معاشی ماہرین نے شرح سود میں اضافے کا امکان ظاہرکیاہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایس بی پی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پہلے 26 نومبر کو شیڈول تھا
، جو اب 19 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔پالیسی کمیٹی نے مارکیٹ کی بے یقینی ختم کرنے کیلیے اجلاس شیڈول وقت سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس بی پی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موقع پر سود کی شرح بڑھائی جاسکتی ہے۔