اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اشرف غنی کے ساتھیوں کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا، طالبان حکومت نے احتساب کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق طالبان حکومت کے وزیر شیخ محمد محمود نےکہا ہے کہ طالبان سابقہ حکومت میں قومی خزانہ لوٹنے اورکرپشن میں ملوث افراد کا احتساب کریں گے۔
شیخ محمد محمود کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں یہ دیکھیں گے یہ ان لوگوں کا کاروبار کیا تھا اور ان کے پاس اتنا بڑا سرمایہ کہاں سے آیا ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے طالبان اب ان لوگوں کا احتساب کریں گے جن کی اکثریت شائد اسی ڈر سے ملک چھوڑ کر بیرون ملک بھاگ گئی ہے ۔