اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے واپسی پر معروف انڈین کرکٹر پانڈیا کی پانچ کروڑ روپے کی گھڑیاں ضبط کر لی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی سے واپسی پر انڈین کرکٹر ہاردیک پانڈیا کے پاس موجود پانچ کروڑ انڈین روپے مالیت کی دو گھڑیاں ضبط کر لی گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاردیک پانڈیا گزشتہ اتوار کو واپس ممبئی پہنچے ان کے پاس دو لگژری گھڑیاں تھیں جن کی رسیدیں ان کے پاس
نہیں تھیں ۔ بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ خود رضاکارانہ طور پر ڈیوٹی ادا کرنےکیلئے کسٹمز کے آفس گیا تھا اور ان گھڑیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں بے بنیاد ہیں ۔ واضح رہے کہ کرکٹر ہاردیک پانڈیا کے بھائی کرکٹر کرونل پانڈیا اور ان کی اہلیہ کو ممبئی کے ہوائی اڈے پر حراست میں لیا گیا تھا کیونکہ ان کے پاس سے 75 لاکھ بھارتی روپے کی مہنگی گھڑیاں برآمد ہوئیں تھیں ، حکام کے مطابق ان کے پاس رسید نہیں تھیں ۔