پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

آرمینیا اور آذر بائیجان میں پھر جھڑپیں، کئی فوجی مرنے کے بعد آرمینیا نے روس سے مدد مانگ لی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

یریووان(آن لائن، این این آئی)آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد پر شدید مسلح جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ان جھڑپوں کو گزشتہ سال کی چوالیس روزہ جنگ کے بعد سے اب تک کی بد ترین لڑائی قرار دیا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک کی فوجوں نے ایک دوسرے پر

توپ خانے کے استعمال کے الزام لگائے ہیں۔ ان جھڑپوں میں ہلاک شدگان کی تعداد کے بارے میں متضاد اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ آرمینیائی ذرائع کے مطابق اس لڑائی میں آرمینیا کے پندرہ فوجی مارے گئے۔میڈیا ذرائع کے مطابق کئی فوجی مرنے کے بعد آرمینیا نے روس سے مدد مانگ لی، دریں اثناء یریوان میں آرمینیائی حکومت نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے ساتھ مسلح جھڑپوں کے بعد ماسکو کی مدد سے اب ایک جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دارالحکومت یریوان سے آرمینیا کی وزارت دفاع کے جاری بیان میں کہا گیا کہ روس کی ثالثی میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے، آرمینیا کی مشرقی سرحد پر صورتحال اب نسبتا مستحکم ہے۔رپورٹس کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے درمیان گزشتہ روز جھڑپیں ہوئی تھیں۔ اس حوالے سے آرمینیا کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ آذربائیجان کی فوج کے حملے میں متعدد آرمینین فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ایک سال پہلے بھی روس نے ثالثی کرائی تھی۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…