بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے حکومت سے مذاکرات ناکام، ہڑتال کا اعلان، مطالبات پورے ہونے تک پٹرول پمپ بند کرنے کا بھی الٹی میٹم

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد (این این آئی) پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے حکومت سے مذاکرات ناکام، بیس نومبر کو ہڑتال کا اعلان حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کئے، گزشتہ روز سرحد کاٹیج اینڈ ڈیلر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالماجد خان نے اپنی کابینہ کے ہمراہ ایبٹ آباد ہزارہ کا دورہ کیا مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزارہ پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن

کی کال پر ہزارہ بھر سے پٹرول پمپ مالکان نے شرکت کی مرکزی کمیٹی کے ممبر اور صوباہی صدر عبدالماجد خان نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے کمیشن میں اضافہ نہیں کر رہی پہلے ہمارے مرکزی چیئرمین نے پانچ نومبر کو ہڑتال کی کال دی تھی جس پر حکومت سے مذاکرات پر بیس نومبر کو پورے پاکستان میں ہڑتال کی کال دی تھی جسکا زمہ دار محکوں اور حکومت نے ستائیس تاریخ کا وقت مانگا تھا جو کہ آج پورا ہو چکا ہمارے مطالبات ابھی تک منظور نہیں کئے گئے اگر بیس نومبر تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن عبد السمیع کے حکم کی بجا آوری کرتے ہوئے ملک بھر کی طرح صوبہ خیبرپختونخوا ہ میں بھی مکمل ہڑتال کی جائے گی آج ہزارہ پٹرول پمپ مالکان کا اجلاس اسی لئیے بلایا گیا تھا جس میں آج ہزارہ بھر کے پٹرول پمپ مالکان نے بھی مرکزی اور صوبے کی قیادت کو یقین دلایا کہ ہم مکمل پٹرول پمپ بند کرینگے اگر مطالبات پورے نہ کئیے گے تو اس وقت تک بند رہینگے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے ہزارہ پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ ارشد جنرل سیکریٹری آصف قریشی شبیر حسین عبد الرزاق طالب خان ۔تیمور خان شمس الرحمان اور دیگر شامل تھے انھوں نے مزید کہا کے مطالبات تسلیم نہ ہوے تو ہڑتال کے علاوہ ہمارے پاس کوہی آپشن موجود نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…