دبئی (آن لائن )ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف تباہ کن بولنگ کرانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ا?ئی سی سی) نے بڑا اعزاز شاہین شاہ ا?فریدی کے نام کر دیا۔ آئی سی سی نے سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کا بھارت کے خلاف اوپننگ اسپل ’ پلے ا?ف دی ٹورنامنٹ‘ قرار دیا ہے۔ 6 فٹ 6 انچ کا قد رکھنے والے 21 سالہ شاہین شاہ ا?فریدی نے روائتی حریف بھارت کے
خلاف تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔انہوں نے اپنے پہلے اوور کی تیسری گیند پر تجربہ کار بھارتی اوپنر روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو ا?ؤٹ کیا اور اس کے بعد اپنے دوسرے ہی اوور میں کے ایل راہول کو ناقابل یقین گیند پر بولڈ کر دیا۔شاہین شاہ ا?فریدی کی جارحانہ بولنگ کے باعث بھارتی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی اور پاکستان کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔