اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو مائیک نہ دینے پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شدید احتجاج رنگ لے آیا ،اسپیکر اسد قیصر نے بلاول بھٹو کو مائیک دے دیا۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو مائیک نہ دینے پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شدید احتجاج کیا جس کے بعد اسپیکر اسد قیصر نے بلاول بھٹو زر داری کو مائیک دے دیا۔
پی پی پی کے رکن عبدالقادر مندوخیل نے سپیکر ڈائس پر نامناسب گفتگو کی جس پر اسپیکر غصے میں آگئے اور کہاکہ آپ تمیز سے رہیں میں باہر نکلوادوں گا ۔ اسد قیصر نے کہاکہ آپ کی کیا اوقات ہے ؟میں بلاول کو موقع دے رہا تھا پھر یہ بدتمیزی کیوں ؟اسد قیصر نے کہاکہ بلاول صاحب جس طرح آپ کے رکن کا رویہ تھا ناقابل برداشت ہے۔ اسپیکر ڈائس کے سامنے سارجنٹ ایٹ آرمز نے سیکیورٹی سنبھال لی۔