اسلام آباد (این این آئی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن لیڈر نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کااہم دن ہے، حکومت اور اس کے اتحادی اس ایوان سے جن قوانین کو منظور کرانا چاہتے ہیں، اس کا سب سے بڑا
بوجھ اسپیکر کے کندھوں پر ہے، اہم قانون سازی پر ایسا ایڈہاک سیشن نہیں بلایا جا سکتا، اسپیکر صاحب آپ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے اس اجلاس کو موخر کریں اور اپوزیشن سے مشاورت کریں۔جواب میں اسپیکر نے کہا کہ میں کوئی کام آئین وقانون کیخلاف نہیں کروں گا، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر صاحب اگر آپ اپنی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیں تو آپ کو کندھوں پر بٹھائیں گے۔