اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سردرہے گا۔تا ہم شام/رات کے دوران خیبر پختو نخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سردرہے گا۔
تاہم شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب میں بعض مقاما ت پر صبح کے اوقات میں دھند پڑھنے کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہا۔آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی08، اسکردو منفی07، گوپس منفی 03،استور منفی 02،کالام،قلات اور گلگت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔