ممبئی (این این آئی)بھارتی آنجہانی ہیرو سْشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے 5 افراد ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ہائی وے پر خوفناک حادثے کے نتیجے میں سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ہریانہ کے سینئر پولیس آفیسر او پی سنگھ (سشانت سنگھ راجپوت کے بہنوئی)
نے بتایا ہے یہ ایک ٹرک اور جیپ کے درمیان بہت بڑا حادثہ تھا، اس حادثے میں جیپ میں بیٹھے 10 افراد میں سے 6 موقع پر ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔بھارتی پولیس کے مطابق جیپ میں سفر کرنے والے 10 افراد پٹنا سے ایک مذہبی تہوار سے واپس آرہے تھے، ان میں سے ڈرائیور سمیت 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ 4 افراد کو دو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جن کی صورتحال تشویش ناک ہے۔