لاہور(آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا لاہور کا فضائی آلودگی میں مسلسل ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر ردعمل،عمران خان فیل،عثمان بزدار فیل لاہور آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیا۔عمران خان کے بطور وزیراعظم پاکستان نے عجیب غریب ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن چکا ہے ۔پاکستان کرپشن انڈکس میں 132ویں نمبر آگیا۔انصاف کی فراہمی میں پاکستان 128ویں نمبر پر آچکا ہے۔تین سالوں میں 2کروڑ افراد غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے ہیں۔ساڑھے90لاکھ سے زائد افراد تین سالوں میں بیروزگار ہو گئے ہیں۔یہ سب عمران خان کے کریڈٹ اور کارنامے ہیں جن پر تحریک انصاف کو ماتم کرنا چاہیے۔تبدیلی اور سونامی پاکستان میں ہر چیز بہا کر لے گئے ہیں۔تبدیلی کے کارنامے اور سونامی کی لہریں غریب چولہا بند اور سرمایہ دار کی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں ۔عمران خان پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے ایجنڈے میں کامیاب ہو گئے ہیں لہٰذا اب قوم کی جان چھوڑ دیں۔