جڑانوالہ (آن لائن)جڑانوالہ سفید پوش طبقہ کے لئے خشک میوہ جات کی خریداری خواب بن کر رہ گئی ہے۔شہر میں چلغوزہ کی قیمت 8 ہزار روپے کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ چھلا ہوا چلغوزہ 12 ہزار روپے کلو میں دستیاب ہے۔سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں خشک میوے کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث خشک میوہ جات کی قیمتوں کو بھی آگ لگ گئی ہے اور بلخصوص چلغوزہ شجر ممنوع بن کررہ گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ چھلکے والا چلغوزہ 8 ہزار روپے جبکہ چھلا ہوا چلغوزہ 12 ہزار روپے کلو میں دستیاب ہے۔ سفید پوش طبقہ کے لئے خشک میوے کی خریداری خواب بن کر رہ گئی ہے