اسلام آباد (این این آئی) رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور عنقریب خانصاحب بھی ہماری صف میں ہوں گے،موجودہ حکومت کے وزیر ایک جج کے دوسرے جج پر بیان کو کیوں دفاع ڈ کر رہے ہیں،جب تک سب کا احتساب نہیں ہوگا کچھ نہیں ہوگا
سوسے زائد فرنچائز ایک جنرل کی نکلی اس سے کوئی رسیدیں نہیں مانگتا۔ منگل کو اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ علی وزیر کا کیس کیوں نہیں لگ رہا،موجودہ حکومت ان معاملات پر ایکشن لے کیونکہ یہ دن کل آپ پر بھی آنیوالے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عنقریب خان صاحب بھی ہماری صف میں کھڑے ہوں گے،یہاں پر تحقیقات ہونی چاہیے،اس پارلیمنٹ کو غیر فعال نہ کریں،اس پارلیمنٹ میں افغان ایشو اور ٹی ٹی پی پر بات ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ واٹس ایپ میسجز پر خبر کرنے والے ججوں کا احتساب بھی ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بارے میں جو سامنے آرہا اس پر بھی احتساب ہونا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور عنقریب خانصاحب بھی ہماری صف میں ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ خانصاحب بھی جس پر انگلیاں اٹھ رہیں جس بھی ادارے پر بات ہورہی اس کا احتساب کریں۔ انہوںنے کہاکہ ٹی ایل پی پر جو ہوا ٹی ٹی پی پر جو ہورہا اس کو بھی ایوان میں لائیں،ایوان کو ڈس فنکشنل نہ کریں