اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پہلی بار پٹرول پر سیلز ٹیکس 17% کی بجائے صفر کردیا ہے،پٹرولیم کی قیمتوں میں عالمی سطح پر100 فیصد اضافہ ہوا۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں عالمی سطح پر اضافہ کے باوجود حکومت نے عوامی ریلیف کے لیے سینکڑوں ارب کی ٹیکس آمدن کا نقصان کیا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ عالمی قیمتیں کم ہونیکیباوجود پٹرول پرزیادہ ٹیکس وصول کرتی تھی۔