پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دہشتگردی کیخلاف 10 سالہ جنگ کے دوران 80 ارب ڈالر کا نقصان

datetime 5  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد۔۔۔۔وزارت داخلہ نے دہشتگردی سے ہونے والے نقصان سے متعلق قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق دہشتگردی کیخلاف 10 سالہ جنگ کے دوران 50 ہزار پاکستانی شہریوں نے جان کی قربانی دی جب کہ اس دوران ملک کو 80 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارت داخلہ نے دہشتگردی سیہونے والینقصانات اورمعاوضے کی تفصیلات ایوان میں پیش کی جس کے مطابق دہشتگردی کیخلاف 10سالہ جنگ میں 50 ہزارشہریوں نیجان کی قربانی دی جب کہ اس دوران ملک کو80ارب ڈالرکانقصان ہوا۔ 2008 سے 2012 کے دوران خیبرپختونخوا میں 968،بلوچستان میں 369اور فاٹا میں 647 افراد دہشتگردی میں جاں بحق ہوئے جبکہ زیارت ریزیڈنسی حملے میں 142 ملین روپے کا نقصان ہوا۔
رپورٹ کے مطابق سندھ میں شہیداورزخمی ہونیوالوں کیلیے28.9 ملین روپیمعاوضہ منظورکیاگیا جبکہ خیبرپختونخوا میں نقصانات کیلیے45.33 ملین روپے، بلوچستان میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 481 ملین، فاٹا میں شہید اور زخمیوں کیلیے 495.06 ملین روپے کا معاوضہ منظور کیا جبکہ نقصانات کے ازالے کے لئے 17 ہزار 364 ملین روپے معاوضہ منظور کیا گیا۔وزارت داخلہ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں پنجاب میں 10، سندھ میں 12 اور اسلام ا باد میں دہشتگردی سے 2 پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…