میڈرڈ (این این آئی)پرتگال کے کپتان اور اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے چاہنے والوں کا دل نہیں توڑتے اور اس بار بھی انہوں نے کچھ ایسا ہی کیا۔آئر لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا میچ برابر ہونے کے باوجود اسٹار فٹبالر نے
گراؤنڈ میں ملنے کے لیے آنے والی ننھی آئرش فین کو مایوس نہ کیا۔رونالڈو نے ناصرف ننھی بچی کو گلے لگایا بلکہ اسے اپنی شرٹ بھی تحفے میں دی، اس موقع پر اسٹار فٹبالر کی ننھی فین کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو واضح طور پر نظر آ رہے تھے۔