اسلام آباد(آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجاہد آدمی ہے۔ شاہد خان آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں انہوں نے محمد رضوان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کو تو میں مان گیا ہوں وہ مجاہد آدمی ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد رضوان بہت تگڑا بندہ ہے۔ جس تکلیف کے ساتھ محمد رضوان
نے کرکٹ کھیلی وہ بہت بڑی بات ہے۔ محمد رضوان کی خرابی صحت کے حوالے سے بتائی ہوئی ڈاکٹر کی تفصیلات سب کو معلوم ہیں۔سیمی فائنل میں کیچ چھوڑنے والے کھلاڑی حسن علی سے متعلق شاہد آفریدی نے کہا کہ حسن علی کو اب دوبارہ فارم میں لانا بھی عوام کے ہاتھ میں ہے۔ شاہد خان آفریدی نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میچ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے ہمراہ دبئی اسٹیڈیم میں دیکھا۔