کراچی (آن لائن)سندھ اور جنوبی پنجاب میںگنے کے کرشنگ کے سیزن کا آغاز ہوتے ہی چینی کی قیمتوںمیںکمی واقع ہوگئی ہے اور ہول سیل سطح پر چینی کی قیمت95روپے کی سطح پر آگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور شوگر ملوں کے درمیان معاملات طے پا جانے کے بعد سندھ اور جنوبی پنجاب کی شوگر ملوںمیںگنے کی کرشنگ کا آغاز کردیا گیا ہے ،گنے کے کرشنگ کا آغاز ہوتے
ہی کراچی سمیت ملک بھرمیںچینی کی قیمت میںکمی واقع ہونی شروع ہوگئی ہے ،کراچی میں گزشتہ روز ہول سیل میںچینی کی فی کلو قیمت95/96روپے رہی جبکہ ریٹیل میںچینی کی فی کلو قیمت110تا115روپے کے درمیان ہے،ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ کرشنگ کے عمل میںتیزی اور نئی چینی مارکیٹ میںآنے سے قیمت میںمزید کمی ہوگی اور امکان ہے کہ ریٹیل میںچینی کی فی کلو قیمت90تا100روپے کے درمیان آجائیگی