جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

گردن سکڑ جاتی ہے، رضوان نے ہمیشہ تکیہ ساتھ رکھنے کی وجہ خود ہی بتادی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ ( مانیٹرنگ ڈیسک آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ساتھ تکیہ رکنے کے حوالے سےوضاحت کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’جہاں تک تکیے کی بات ہے تو یہ تکیہ میڈیکیٹڈ ہے، کیوں کہ بطور وکٹ کیپر میرا ہمیشہ گردن کا مسئلہ رہتا ہے، وکٹ کیپنگ کے دوران اوپر نیچے بیٹھنا ہوتا ہے، فیلڈنگ کے

دوران بھی ہیلمٹ اور بیٹنگ میں بھی ہیلمٹ پہننا ہوتا ہے جس کی وجہ سے گردن بالکل سکڑ سی جاتی ہے۔‘ رضوان نے مزید بتایا کہ ’مجھے لوگوں نے میڈیکیٹڈ تکیہ ریفر کیا جس کی وجہ سے مجھے کافی سکون ہوتا ہے سونے میں ، جب ریکوری ضروری ہوتی ہے تو اس میں نیند کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے اس لیے میں اسے اپنے ساتھ ہی رکھتا ہوں۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہسپتال میں ایک نرس نے مجھے بتایا کہ اگر آپ 20 منٹ اور لیٹ ہوجاتے تو آپ کی سانس اور خوراک کی نالیاں پھٹ جاتیں۔ تفصیلات کے مطابق محمد رضوان جو ورلڈ کپ سیمی فائنل سے قبل دو دن انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رہے تھے، بنگلا دیش کیخلاف سیریز سے قبل انکا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ محمد رضوان کا کہنا ہے کہ مجھے ڈاکٹرز جو ٹیسٹ کروانے کا کہتے رہے میں کرواتا رہا کیوں کہ مجھے یقین تھا کہ میں میچ کیلئے فٹ ہوجائوں گا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے مجھے آکر کہا کہ رضوان میں چاہتا ہوں کہ آپ پاکستان کیلئے سیمی فائنل کھیلیں، ان کی اس بات نے مجھے بہت حوصلہ دیا تاہم بعد میں جب انہوں نے مجھے کہا کہ آپ کی حالت ایسی نہیں ہے تو مجھے تھوڑی مایوسی ہوئی ، میں نے کہا کہ میں ہسپتال آیا تو ٹھیک تھا ،اگر میچ کے بعد مجھے کچھ ہوتا تو افسوس نہ ہوتا کیوں کہ وہ پاکستان کے لیے ہوتا، ڈاکٹر کی ہدایت پر تین دن ا?رام کیا ہے، پریکٹس شروع کروں گا۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر نے کہا کہ اپنی ذات سے زیادہ پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈ بنانے کی خوشی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…