جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

کون ان کون آؤٹ۔۔ بنگلہ دیش کیخلاف قومی اسکواڈ کا اعلان

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قومی سلیکٹرز نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ اوپنر امام الحق، مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام اور آف اسپنر بلال آصف اعلان کردہ 20 رکنی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں،ان تین کھلاڑیوں کو حارث رؤف، عمران بٹ، شاہنواز دھانی اور یاسر شاہ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے

پر امام الحق کو دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ انہوں نے چار میچز کی پانچ اننگز میں 488 رنز بنائے ہیں، جس میں ایک ناقابل شکست ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔ امام الحق نے اپنا گیارہواں اور آخری ٹیسٹ نومبر/دسمبر 2019 میں ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔اْدھر بلال آصف کو یاسر شاہ کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یاسر شاہ انگوٹھے کی انجری کا شکار ہیں۔ انہیں نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوران انگوٹھے پر گیند لگ گئی تھی۔ آف اسپنر نے پانچ ٹیسٹ میچز میں 16 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ دورہ ویسٹ انڈیز سے محروم رہنے والے کامران غلام دوبارہ قومی اسکواڈ میں واپس آگئے ہیں۔ وہ 2020-21 کے سیزن میں قائد اعظم ٹرافی کے ریکارڈ 1,249 رنز بنانے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل تھے۔ وہ اس وقت پاکستان شاہینز کے ساتھ سری لنکا میں ہیں جہاں انہوں نے بارش سے متاثرہ دو میچز کی دو اننگز میں 58 ناٹ آؤٹ اور 45 رنز بنائے۔چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹیم انتظامیہ سے مشاورت اور حریف ٹیم کے ممکنہ اسکواڈ اور کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئیاس اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ ہمارے پاس پہلے ہی چار فرنٹ لائن فاسٹ باؤلرز ہیں، لہٰذا ہم نے حارث رؤف اور شاہنواز دہانی کو ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد پاکستان واپس بلالیا ہے تاکہ وہ قائد اعظم ٹرافی کھیلیں اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کی تیاری کرسکیں۔ ان فارم امام الحق نے عمران بٹ کی جگہ لی ہے، جنہوں نے 10 ٹیسٹ اننگز میں 17.8 کی اوسط سے رنز بنائے تھے۔دورہ بنگلہ دیش کے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور زاہد محمود شامل ہیں۔سیریز کے میچز چٹاگانگ (26-30 نومبر) اور ڈھاکہ (4-8 دسمبر) میں کھیلے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…