رائے ونڈ (این این آئی)عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شریک ہزاروں افراد نے اپنی زندگی دین اسلام کی تبلیغ کیلئے وقف کرنے کا اعلان کردیا ۔تبلیغی ذرائع کے مطابق تبلیغی جماعت کی تاریخ میں کبھی اتنی جماعتیں تشکیل کیلئے نہیں نکلیں جتنی امسال اجتماع کے بعد روانہ ہو رہی ہیں ۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی مہمانوں کی 160جماعتیں دنیا بھر میں دعوت وتبلیغ کیلئے
جائیں گی ۔سات ماہ اور ایک سال کا وقت لگانے کیلئے 43جماعتیں ،اندورون ملک میں تبلیغ کیلئے 99جماعتیں ،چلہ اور تین چلہ لگانے کیلئے 1879جماعتیں جبکہ 154جماعتیں مختلف اوقات میں دعوت وتبلیغ کیلئے روانہ ہوں گی۔ذرائع کے مطابق تبلیغی جماعت کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ریکارڈ قائم ہوا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنا جان ،مال ،وقت دین اسلام کی تبلیغ کیلئے وقف کیا ہے ۔