پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

گیلانی نااہلی کیس، آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو۔۔۔ الیکشن کمیشن کا انتباہ

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس میں واضح کیاہے کہ گیلانی نااہلی کیس، آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو فیصلہ کر دیں گے۔پیر کو سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے خلاف ویڈیو اسکینڈل اور نااہلی کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی

اور ناصر درانی پر مشتمل 2 رکنی کمیشن نے الیکشن کمیشن میں کی۔ممبر بلوچستان الیکشن کمیشن نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے نے جواب جمع کرانا تھا، معاون وکیل نے بتایا کہ علی حیدر کے وکیل ہائیکورٹ میں مصروف ہیں جبکہ یوسف رضا گیلانی کی جانب سے بھی التواء کی استدعا کی گئی ہے۔ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے کہا کہ نہ درخواست گزار ہیں اور نہ ہی جواب دہندہ ہے، ممبر بلوچستان شاہ محمدکانے کہا کہ اس طرح تو یہ کیس لٹکا ہی رہے گا، اس پر معاون وکیل نے کہاکہ عدالت مہلت دے تو جواب جمع کرا دیں گے۔الیکشن کمیشن بلوچستان کے ممبر نے کہا کہ آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو کیس کا فیصلہ کر دیں گے۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…