لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن)نے وفاقی وزیر غلام سرورسے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع کر ادی ۔رکن اسمبلی حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر غلام سرور کاسابق وزیر اعظم نوازشریف سے متعلق بیان انتہائی غیر سنجیدہ ہے
،نواز شریف پاکستان کے تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم ہیں،سیاست میں ذاتیات کا کلچر انتہائی تشویشناک ہے،ایسے شخص کو وزیر رہنے کا حق نہیں ،غلام سرور کے بیان سے نوازشریف کے کروڑوں چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے،غلام سرور استعفیٰ دیں یا انہیںفوری عہدے سے ہٹایا جائے اوراپنے بیان پر فوری معذرت کریں۔