اسلام آباد (این این آئی)متحدہ اپوزیشن اور حکومت کے اتحادیوں میں رابطے بحال ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) اور انتخابی اصلاحات پر متحدہ اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتیں ایک پیج پر آگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پرحکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن میں مسلسل رابطے ہیں،
متحدہ اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے قائدین کے درمیان تجاویز پر مشاورت ہوئی ہے۔دوسری جانب پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے تمام اراکین کی حاضری یقینی بنائی جائیگی۔اپوزیشن کی جانب سے حکومتی سیاہ قانون سازی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنیکے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔