جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس اور رانا شمیم کا بیان نوٹرائز کرنے والا ایک ہی شخص نکلا،نجی ٹی وی کی رپورٹ

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس اور سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان راناشمیم کا بیان نوٹرائز کرنے والا ایک ہی شخص نکلا ، راناشمیم کا ثاقب نثار سے متعلق بیان حلفی اور میڈیکل رپورٹس چارلس ڈراسٹن نے نوٹرائز کی تھی۔

یہ انکشاف نجی ٹی وی کی رپورٹ میں کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق نوازشریف کو میڈیکل رپورٹ نوٹرائز کرنیوالے نے ہی راناشمیم کا بیان حلفی نوٹرائزکیا ، برطانیہ سے حکومت کوبھیجی گئی میڈیکل رپورٹس چارلس ڈراسٹن نے نوٹرائزکی تھی جبکہ رانا شمیم کا ثاقب نثارسے متعلق بیان حلفی بھی چارلس ڈراسٹن نے نوٹرائز کیا۔ دوسری جانب چارلس ڈراسٹن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا وہی کام ہے جو کسی نوٹری پبلک کا ہوتاہے،راناشمیم نے جوکہا وہ بیان نوٹرائز کیا،راناشمیم کاحلف نامہ سچ ہے یا جھوٹ ،ہماراکام نہیں۔اس حوالے سے وزیر مملکت براطے اطلاعات فرخ حبیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ و اضح ہے عدلیہ کیخلاف سازش کی گئی ہے، مریم نوازکے معاملے کی سماعت ہونیوالی ہے، ایک جج کانام لیکرالزام لگایاگیا۔وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ جب بھی کبھی عدلیہ کیخلاف معاملہ ہون لیگ سامنے آجاتی ہے، موجودہ کیس میں یہ راناشمیم کو سامنے لے ا آئے ہیں، مریم نواز، رانا شمیم جیسے کرداروں کو استعمال کرتی ہیں۔فرخ حبیب نے مزید کہا عدالت کہہ چکی ہیکہ وہ کیس کافیصلہ کرناچاہتی ہے، سپریم کورٹ اور اداروں پر حملہ کرنان لیگ کی تاریخ ہے ، سوائے قطری خط انھوں نے عدالت میں کچھ جمع نہیں کرایاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…