اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

ورلڈ بینک کے مطابق خطے کے تمام ممالک میں پاکستانیوںکا معیار زندگی سب سے بہتر ہے، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 133سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ہمیںاناڑی ہونے کا طعنہ دیا گیا لیکن اس کے برعکس آج ملک میں ٹیکسٹائل ،آٹوانڈسٹری اور ہائوسنگ سیکٹر سمیت تمام شعبے ترقی کر رہے ہیں ،ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق آج بھی خطے کے تمام ممالک میں پاکستانیوںکا معیار زندگی سب سے بہتر ہے ،ماضی کے کئی

ادوار میںصرف 1905کلو میٹر موٹروے بنی جبکہ ہم 2265کلو میٹر موٹروے بنا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے 133کی انتخابی مہم کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسرت جمشید چیمہ نے بھی خطاب کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ہماری حکومت سے پہلے پنجاب میں صرف تین چلڈرن ہسپتال تھے لیکن اب صوبے کے ہر ضلع میں چلڈرن ہسپتال بن رہے ہیں ، اسی طرح یونیورسٹیان بنا رہے ہیں ، این اے133میں ہزار بستروںکا ہسپتال بن رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سابقہ حکمران ہر ترقیاتی منصوبے میں ’’واردات ‘‘کرتے تھے ، ماضی میں لاہور سکھر موٹروے کی فی کلو میٹر کی لاگت 39کروڑروپے تھی جبکہ ہم بھی سکھر سے حیدر آبادموٹروے بنا رہے ہیں جس کی فی کلو میٹر لاگت 19کروڑروپے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم حلقے میںموجود ہیںاور بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں،کوئی وجہ نہیں ہے کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو ایک تکنیکی غلطی کی وجہ سے مقابلے سے باہر کر دیا جائے، اگر خدانخواستہ تحریک انصاف کے بغیر ضمنی انتخاب ہوا تو اس کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی ۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے گلو بٹوں کے ذریعے ووٹرلسٹوں میں گند مچایا ہوا ہے اورہم انتخابی اصلاحات کے ذریعے اسی گند کو صاف کرنا چاہتے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن)والے کیا اسی گندگی اور غلاظت کے ذریعے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود تحریک انصاف نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے ، عوام تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت دیں پھر دیکھیں ہم اصلاحات کے ذریعے دنوںمیں نیا پاکستان کی عمارت کھڑی کر کے دکھائیں گے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…