اسلام آباد (این این آئی)پیٹرولیم ڈویژن نے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ کھانے کے اوقات میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ اتوار کو جاری بیان کے مطابق مختلف نیوز چینلز پر ایک گمراہ کن خبر چلائی جا رہی ہے ،سوئی ناردرن کو گیس کی فراہمی سے متعلق احکامات دیئے ہیں ۔ پٹرولیم ڈویژن نے کہاکہ کھانے کے اوقات میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے ،دن میں صرف 3 وقت گھریلو صارفین کو گیس مہیا کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔