اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

صوبائی حکومت کا صوبے میں 5 ہزار اسکولز بند کرنے کا فیصلہ

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن)وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں پانچ ہزار اسکولوں کو ختم کرنے جا رہے ہیں جس کا مقصد صوبے میں اسکولوں کی تعداد کم کرکے سہولتیں بڑھانی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ اسکولوں کو بند کرکے عمارتیں حکومت کو ديں گے۔ اگر حکومت ان اسکولوں میں جانوروں کے اسپتال بنائیں

تو ہميں اعتراض نہيں ہوگا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کا شکر ہے کہ کوویڈ کے سبب کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47کیسز رپورٹ ہوئے اور 77صحتیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات عالمی وبا کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے اتوار کے دن وزیراعلیٰ ہاؤس سے اپنے بیان میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2475 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 47کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 1.9 فیصد بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ا اللہ پاک کا شکر ہے کہ کوویڈ کے سبب کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اس وقت کوویڈ سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7603 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد بنتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابتک 6576808 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 472159 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 77 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 452099 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 95.8 فیصد بنتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اسوقت 12457 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 12230 گھروں کے اندر قرنطینہ ہیں، 204 مریض مختلف اسپتالوں اور 23 مریض آئیسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 200 حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 12 کو انتہائی نگہداشت میں وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر کے کورونا وائرس کے 47کیسز میں شہر کراچی سے 38 آئے ہیں۔ ضلع وار اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شرقی 17، کراچی جنوبی میں 12، کراچی وسطی میں 6، کراچی غربی اور خیرپور میں 2، ملیر، حیدرآباد، میرپورخاص، جام شورو، نوشہروفیروز، ٹنڈو محمد خان، گھوٹکی اور کشمور میں ایک ایک نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کیلئے لازمی طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…