پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں لاوارث گاڑیوں کی وجہ سے شہریوں کو پارکنگ کے مسائل کا سامنا

datetime 5  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ۔۔۔۔۔سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں سینکڑوں لاوارث گاڑیوں کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی اور پارکنگ کے مسائل کا سامنا ہے۔عرب نیوز ویب سائٹ کے مطابق جدہ میں گندی، زنگ آلودہ اور ناکارہ گاڑیاں گلیوں میں کھڑی نظر آتی ہیں۔سینکڑوں کی تعداد میں لاوارث گاڑیوں کی وجہ سے شہریوں کو رہائشی علاقوں میں پارکنگ کے مسائل کا سامنا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق شہریوں کو ان گاڑیوں کی وجہ سے پارکنگ کے علاوہ سیاحتی شہر کی خوبصورتی متاثر ہونے پر بھی تشویش ہے۔
اب ان گاڑیوں کے مالکان کو جرمانے کا ٹکٹ جاری کیا جاتا ہے لیکن اس اقدام سے بھی معمولی فرق پڑا ہے۔مقامی رہائشی محمد الہمدانی کے مطابق: ’علاقے میں پارکنگ کے لیے خالی جگہ تلاش کرنا بہت مشکل کام ہے، جس میں پارک جیسے عوامی مقامات بھی شامل ہیں۔‘اس کے علاوہ یہ گاڑیاں حشرات اور کیڑے مکوڑوں کا مسکن بھی بن جاتی ہیں۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں سب سے زیادہ لاوارث گاڑیاں جدہ میں ہیں۔ بعض مقامی شہری حکام پر اس مسئلے سے نمٹنے میں ناکامی کا الزام لگاتے ہیں۔سال 2013 میں ایسی ہی نو سو گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹایا گیا تھا۔اس وقت شہر کے ترجمان نے عرب نیوز کو بتایا تھا کہ ان میں سے بعض کاروں کو جرائم میں بھی استعمال کیا گیا تھا لیکن زیادہ تر پرانی ناکارہ کاریں تھیں اور ان کے مالکان مہنگی مرمت کی وجہ سے ان کو سڑکوں پر لاوارث چھوڑ دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…