اسلام آبا(این این آئی)پاکستان نے کئی شعبوں میں افغانستان کو تکنیکی مدد کی پیشکش کردی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے میڈیا کو بتایاکہ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے کئی شعبوں میں افغانستان کو تکنیکی مدد کی پیشکش کی ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان اور افغانستان نے تعاون کے نئے شعبوں کی نشاندہی کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔دفترخارجہ ترجمان کے مطابق افغان
عبوری وزیر خارجہ نے ٹرائیکا پلس فارمیٹ کے تحت خصوصی نمائندوں سے بھی بات چیت کی۔ترجمان کے مطابق صبح افغان وفد اور ٹرائیکا پلس نے وزیراعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔دفترخارجہ ترجمان کے مطابق کرتار پور راہداری گزشتہ سال جون سے پاکستان کی طرف سے کھلی ہے۔ترجمان کے مطابق امید ہے بھارت بھی یاتریوں کو کرتار پور جانے کے لیے راہداری سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دے گا۔