اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے چیف جسٹس شیخ عبد الحکیم حقانی کی رکشہ سے اترتے ہوئے تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔ تفصیلات کے مطابق افغان اردو نےچیف جسٹس آف افغانستان شیخ عبدالحکیم حقانی کی ایک تصاویر شیئر کی جس کی کیپشن میں لکھا کہ ’’چیف جسٹس آف افغانستان شیخ
عبدالحکیم حقانی رکشے سے اترتے ہوئے،کوئی پروٹوکول نہ تھا، سڑک بند ہوئی نہ کسی کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑاـ وقت کے چیف جسٹس نے رکشے میں اپنا سفر مکمل کیا اور اپنے سٹاپ پر اتر گئے۔ سوشل میڈیا پر اس تصویر کے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے ان کیلئے زبردست کلمات کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔
چیف جسٹس آف افغانستان شیخ عبدالحکیم حقانی رکشے سے اترتے ہوئے
کوئی پروٹوکول نہ تھا، سڑک بند ہوئی نہ کسی کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑاـ وقت کے چیف جسٹس نے رکشے میں اپنا سفر مکمل کیا اور اپنے سٹاپ پر اتر گئے pic.twitter.com/VSSOKuQRuF— افغان اردو (@AfghanUrdu) November 10, 2021