پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کرنے والی کویتی اداکارہ نے یوٹرن لے لیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کرنے والی کویتی ادا کارہ شمس بندر الاسلمی نے یو ٹرن لے لیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ میری ٹویٹ کا غلط اندازہ لگایا گیا ہے یہ ٹوئٹ ایک مذاق تھا میں اس حوالے سنجیدہ نہیں تھی ۔

مائیکر و سافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس کو کویتی اداکارہ و گلوکارہ نے شادی کی پیشکش کردی۔کچھ روز قبل ٹوئٹر پر ورلڈ نیوز کے پبلشر عیاد المحمود کی جانب سے بل گیٹس کا ایک بیان ٹوئٹ کیا گیا جس میں بل گیٹس نے تنبیہ کی تھی کہ دنیا کو آئندہ چند سالوں میں جلدی بیماری چیچک کا سامنا ہو سکتا ہے، اسی لیے اس کی تحقیق کیلئے فنڈز جمع کرنے ہوں گے۔اداکارہ شمس بندر الاسلمی نے پبلشر کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ بل گیٹس ایک ذہین انسان ہیں اور ڈیجیٹل دور کے روشن چراغ ہیں۔شمس الاسلمی نے مزید لکھا کہ مجھے بل گیٹس کی مستقبل کے حوالے سے کی جانیوالی پیش گوئیاں بہت متاثر کرتی ہیں، میں بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کرتی ہوں، آپ کو کیا لگتا ہے یہ قبول کریں گے؟بعدازاں جب یہ خبر مقامی میڈیا کی جانب سے شائع کی گئی تو اداکارہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹوئٹ کو غلط انداز سے پیش کیا گیا ہے، یہ ٹوئٹ محض ایک مذاق تھا، میں اس حوالے سے سنجیدہ نہیں تھی۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…