جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ایک اچھی خبر، مگر کیا؟ پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 4  دسمبر‬‮  2014 |

اسلام آباد( جذبہ رپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ایک اچھی خبر۔ پنجاب اسمبلی میں اوورسیز کمیشن کا قانون منظور کرلیا۔8اپریل کو پاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ اور پاکستان کمیونٹی ناروے کے زیر اہتمام رامادا ہوٹل اسلام آباد میں ایک کنونشن کا انعقاد ہوا تھا۔ جس میں 4وفاقی وزراء پرویز رشید‘ احسن اقبال‘ سردار محمد یوسف اور بلیغ الرحمن نے شرکت کی ۔ اس کنونشن میں سمندر پار پاکستانیوں کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا۔ پنجاب حکومت متحرک ہوئی ۔ پنجاب حکومت نے29اپریل کو لاہور میں ایک کنونشن کا انعقاد کیا۔ جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے پانچ سو کے قریب سمندر پار پاکستانیوں کو اکٹھا کیا۔ وزیر اعلیٰ آفس میں ان کے اعزاز میں ایک لنچ اور گورنر ہاؤس میں ایک ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ انہیں سرکاری پروٹوکول سے نوازا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ایک اوورسیز کمیشن کا اعلان کیااور 10نومبر کو اوورسیز کمیشن کے سلسلہ میں پنجاب اسمبلی نے قانون منظور کرلیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اس کے چیئرمین ہوں گے ۔ سمندر پار پاکستانیوں میں سے ایک وائس چیئرمین نامزد کیا جائے گا۔ جبکہ آئی جی پنجاب ‘ چیف سیکرٹری پنجاب‘ اس کمیشن کے ممبر ہوں گے ۔ یہ کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کے تمام مسائل حل کروانے کا ذمہ دار ہوگا۔ سمندر پار پاکستانیوں کو کسی محکمہ سے کوئی شکایت ہو۔ چاہے ان کے جائیدادوں پر قبضہ کرنے جیسے مسائل ہوں۔ یہ کمیشن ان مسائل کو حل کروانے کا ذمہ دار ہوگا۔ پنجاب حکومت نے اس کمیشن کے سلسلہ میں باقاعدہ قانون سازی کرلی ہے ۔ آئندہ آنے والی حکومتیں بھی اس کمیشن کے اغراض ومقاصد کو تبدیل نہیں کرسکیں گی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…