اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

فائنل میں کسی بھی ٹیم کی پرواہ نہیں، جو بھی سامنے ہوگا شکست دے کر جواب دیں گے،محمد حفیظ کا ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بھی اہم اعلان

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا ہے کہ یہ نہیں سوچ رہے کہ سیمی فائنل میں کون مدمقابل ہوگا، کسی ٹیم کی پرواہ نہیں، جو بھی سامنے ہوگا شکست دے کر جواب دیں گے۔میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ فوکس صرف اپنی کامیابی اور جیت کے مومینٹم پر ہے۔محمد حفیظ نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو تقریباً 12سے 13ٹی 20 کھیلنے کا موقع نہیں ملا

۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیزمیں بارش،نیوزی لینڈ کا واپس جانا، انگلینڈ کا انکار، اس کے باوجود اچھی تیاری کی۔انہوں نے کہا کہ ہدف صرف ایک ٹیم کو شکست دینا نہیں بلکہ پورا ایونٹ جیتنا ہے۔انہوں نے ٹیم کی ایونٹ میں شاندار کارکردگی پرکہا کہ پاکستان ٹیم کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور پہلے میچ میں بھارت سے جیت کر ٹیم پر مثبت اثرات پڑے۔انہوں نے کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین قیادت کیساتھ اچھی کارکردگی بھی دکھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی پرپہلیبہت سوالات اٹھے جس کو بابر نے غلط ثابت کیا، بابر اعظم کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ میرا فوکس ورلڈ کپ پرہے اپنی ریٹائرمنٹ کا فی الحال نہیں سوچ رہا۔انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرکے ایسے موقع پر جذباتی نہیں ہونا چاہتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…