بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے

3  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور(این این آئی)پاکستان کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 834 پوائنٹس حاصل کرکے ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں،اس

فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا دوسرا نمبر ہے،ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 798 ہے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ 733 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں،ٹی ٹونٹی بیٹرز کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا نمبر چوتھا ہے، ان کے پوائنٹس کی تعداد 731 ہے،اس کے علاوہ پاکستان بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ٹیمز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ،بھارت اور نیوزی لینڈ کے بعد دبئی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف پانچ وکٹوں سے کامیابی کی بدولت پاکستان نے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرنا ان کے لیے حوصلہ افزاء عمل ہے تاہم انہیں زیادہ خوشی پاکستان کرکٹ ٹیم کی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے اور ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اور اس ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی ٹیم کی فتوحات میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہا ہے. ہم اس ایونٹ میں جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…