اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

واٹس ایپ نے نفرت پھیلانے پر بھارتی صارفین کے22لاکھ اکائونٹس بند کردیئے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(این این آئی)سماجی رابطے کی ویب سائیٹ واٹس ایپ نے رواں سال ستمبر میں توہین آمیز زبان استعمال کرنے اور نفرت انگیز موادکی وجہ سے بھارت کے 22لاکھ سے زائداکائونٹس کو بند کردیا ہے جس سے بھارتی معاشرے میں اخلاقی قدروں میں گراوٹ اوراقلیتوں

کے خلاف عدم برداشت کی عکاسی ہوتی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق واٹس ایپ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میںکہا ہے کہ ستمبر میں واٹس ایپ نے توہین آمیز زبان کے استعمال اور نفرت انگیز موادکی وجہ سے بھارتی صارفین کے مجموعی طورپر 22کروڑ 9ہزار اکائونٹس کو بند کیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت سے استعمال ہونیوالے واٹس ایپ اکائونٹس کی شناخت ‘+91’کے کوڈ کے ذریعے کی جاتی ہے۔واٹس ایپ نے آئی ٹی رولز 2021کے مطابق یکم سے 30ستمبر تک کی مدت کیلئے اپنی چوتھی ماہانہ رپورٹ پیر کو جاری کی تھی ۔واٹس ایپ کے ترجمان نے کہاہے کہ صارفین کے تحفظ سے متعلق اس رپورٹ میں صارفین کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات اورواٹس ایپ کی طرف سے کی گئی کارروائیوں کے علاوہ حفاظتی اقدامات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔واٹس ایپ اپنے پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے جن اکائونٹس پر پابندی لگاتا ہے ان کی مجموعی تعداد تقریبا اسی لاکھ ماہانہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…