پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پی آئی اے نے نجف عراق کی باقاعدہ سروس کا آغاز کردیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی آئی اے نے نجف عراق کی باقاعدہ سروس کا آغاز کردیا ،پی آئی اے کی پہلی شیڈول پرواز پی کے 219، 91 مسافروں کو لے کر نجف پہنچ گئی۔پرواز کے ساتھ عراقی سفیر حامد عباس لفتہ اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک بھی نجف پہنچے ۔

کراچی ایئر پورٹ پر ایک سادہ سی تقریب میں سی سی او پی آئی اے، وفاقی سفیر،جید علما اور مسافروں نے مل کر کیک کاٹا ۔دوران پرواز زائرین جوش و ولولے سے بھرپور نوحہ سراں رہے ۔نجف ائیرپورٹ پر گورنر نجف، پاکستانی سفیر، عراقی سول ایوی ایشن کے سربراہ اور مذہبی رہنمائوں نے استقبال کیا۔اس موقع پر سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشدملک نے کہاکہ پاکستان سے محبت اور سلامتی کا پیغام لے کر آئے ہیں۔عراق پاکستانی مسلمانوں کیلئے اہم منزل ہے اور تمام فقہائے کرام کے پیروکاروں کیلئے مقدس ہے۔اس موقع پر گورنر نجف نے کہاکہ پی آئی اے اور پاکستانی زائرین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ کوشش ہے ویزا نظام کو اور آسان بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ زیارات سے مستفید ہو سکیں ۔عراق میں تعینات پاکستانی سفیراحمدامجدعلی نے کہاکہ پی آئی اے کی شیڈول پروازیں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ۔اب کوشش ہوگی کہ نجف کے بعد پی آئی اے بغداد کے روٹ کو بھی جلد شروع کرے ۔وفد نے استقبالیہ کے بعد مسجد کوفہ اور حضرت علیؓ کے روضہ کی زیارت بھی کی بعدازاں وفد اسی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گیا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…