جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کی حکومت سے عوام مایوس مہنگائی کا جن بے قابو ہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021 |

ننکانہ صاحب(این این آئی)پی ٹی آئی کی حکومت سے عوام مایوس مہنگائی کا جن بے قابو ہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے کرائم کی شرح میں بھی دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔شہریوں کوسبزیاں اور پھل،دالیں،چینی،گھی اور آٹا روزمرہ کی اشیا بھی سرکاری نرخ ٹھیلوں اور دکانوں سے غائب دوکاندار دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے لگے

۔شہریوں کے مطابق لوگ پی ٹی آئی گورنمنٹ نے بہت مایوس کیا ہے پرائس مانیٹرنگ ٹیم بھی حرکت میں نظر نہیں آرہی روزمرہ کے استعمال کی اشیائ� خودو نوش دال،سبزیاں اور پھلوں،دالوں،آٹااور چینی کے منہ مانگے دام وصول کیے جارہے ہیں عوام دوکانداروں کو منہ مانگے ریٹس دینے پر مجبور دکھائی دیتے ہیں دوکانداروں نے عوام کودونوں ہاتھوں لوٹنا شروع کردیا۔عموماًدیکھنے میں آیا ہے کہ کسی بھی دوکان پر سرکاری نرخ نامہ اویزاں نہیں کیا گیا سبزیاں،دالوں اور پھلوں کے علاوہ چینی،گھی،آئل کے ریٹس اپنی مرضی کے وصول کیے جارہے ہیں سبزیوں،دالوں اور گھی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا جاچکا ہے یوٹیلیٹی سٹور پر اور عام دوکانوں کے ریٹس میں کچھ خاص فائدہ دکھائی نہیں دیتا قیمتوں میں انیس بیس کا ہی فرق ہے اس مسئلے پر کو ئی بھی پرائس مانیٹر کرتی ٹیم دکھائی نہیں دے رہی شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں جو الیکشن سے پہلے سستی اشیائ� عوام کو فراہم کرنے کے وعدے کیے گئے تھے ان میں سے کسی ایک بھی وعدے کی تکمیل نہیں کی گئی عوام حکومت سے مایوس دکھائی دے رہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کے کندھوں پر بوجھ بڑھنے لگا ہے اور اگر دالوں،سبزیوں اور پھلوں،آٹا،چینی کے ریٹس کنٹرول نہ کیے گئے تو لوگ خودکشیوں پر مجبور ہوجائیں گے اس لیے حکومت وقت کو چاہیے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے اور سرکاری نرخ نامے ہر شاپ پر آویزاں کروائے جائیں اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام روزمرہ کی اشیائ� خوردونوش باآسانی خرید سکیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…