سرگودھا(این این آئی)حکومتی پارٹی کے رہنما نے اپنے غنڈوں کے ذریعے جائیداد پر قبضہ کر کے مسلح افراد بٹھا دیاحالانکہ اس معاملہ پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔جس کی خلاف ورزی پر سائل حصول انصاف کے لئے دوبارہ عدالت پہنچ گیا۔زرائع کے مطابق
سرگودھا میں لاہور روڈ کے قصبہ بھاگٹانوالہ کے سلطان احمد نیایڈیشنل سیشن جج عبداللہ عثمان کو پیش ہوکر بتایا کہ آٹھ مرلے کے مکان کا مالک اور سینئر سول جج سے حکم امتناعی لے رکھا ہے مگر اس کے باوجود حکومتی پارٹی کے کارکن ساجد نے پولیس کی ملی بھگت سے نہ صرف اس کے مکان پر قبضہ کرلیابلکہ تمام سامان اٹھا کر گلی میں پھینک دیا۔جس پر تھانہ بھاگٹانوالہ کو درخواست دے کر تفتیشی افسر حسنات احمد کو سٹے آرڈر دکھایاتو اس نے نہ آگ بگولہ ہوتے ہوئے اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور حکم امتناعی پھاڑ دیتے ہوئے دھمکی دی کہ درخواست واپس لے لے۔جس پر شہری نے عدالت میں درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بھاگٹانوالہ پولیس فراہمی انصاف کی بجائے قبضہ مافیا کی سرپرستی کررہی ہے۔ فاضل عدالت نیتھانہ بھاگٹانوالہ کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسرکو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔