پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی سپر اسٹارز کے اپنے بچوں کو مہنگے ترین تحائف دینے والوں میں شلپا شیٹھی، ایشوریہ رائے اور شاہ رخ خان شامل ہیں

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نہ صرف اپنے بچوں کو بہت سارا پیار دیتے ہیں بلکہ انہیں مہنگے ترین تحائف سے بھی نوازتے ہیں۔ اس فہرست میں شلپا شیٹھی، ایشوریہ رائے اور شاہ رخ خان کے بچے شامل ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ شاہ رخ خان بھارت کے معروف اداکار ہیں اور ان کے بیٹے آریان خان کو ہر کوئی جانتا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنے لاڈلے بیٹے کو لگڑری کار اوڈی اے 6 بطور تحفہ دی ہے جس کی قیمت ڈھائی کروڑ روپے سے زائد ہے۔ آریان خان منشیات کیس میں ضمانت کے بعد آج جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔اداکار ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ اداکارہ ایشوریا رائے کی بیٹی ارادھیا اکثر تصاویر میں اپنے والدین کے ہمراہ نظر آتی ہیں۔ مداح ارادھیا کا موازنہ ایشوریا رائے کے بچپن سے کرتے ہیں۔ارادھیا کی پہلی سالگرہ پر والدین نے بیٹی کو دنیا بھر میں مقبول چھوٹی کار ’منی کوپر‘ تحفے میں دی۔ والدین نے ارادھیا کو مستقبل میں چھٹیاں گزارنے کے لیے دبئی میں 54 کروڑ روپے کا گھر تحفے میں دے رکھا ہے۔ یہی نہیں، بالکل ارادھیا کے پاس اوڈی اے 8 کار بھی ہے۔اداکارہ شلپا شیٹھی اور شوہر راج کندرا بھارت سمیت دیگر ممالک میں پراپرٹیز کے مالک ہیں۔ دنیا کے دیگر والدین کی طرح یہ دونوں بھی اپنے بچوں ویان اور سمیشا سے بیحد محبت کرتے ہیں۔ شلپا شیٹھی نے اپنے بیٹے ویان کی سالگرہ پر اسے لیمبوگینی کار تحفے میں دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…