جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت کا شہید اکبر علی کی فیملی کے لئے چار کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021 |

پتوکی (این این آئی ) صوبائی وزیر مواصلات پنجاب سردار محمد آصف نکئی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عمران کشور ،ڈی سی قصور کی چونیاں میں شہید اے ایس آئی اکبر علی کے گھر آمد اور انہوں نے شہید کی فیملی سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا چونیاں سے تعلق رکھنے والے گزشتہ روز گجرانوالہ کے قریب کالعدم تحریک لبیک کے درمیان جھڑپ میں اے ایس آئی اکبر علی شہید ہوگئے تھے

افسران اور صوبائی وزیر کی آمد پر شہید اکبر علی کی سات سالہ بچی نے سوال کیا کہ آپ میرے بابا کو لا کر دے سکتے ہیں جس پر ڈی پی او قصور اور تمام افسران آبدیدہ ہو گئے آپ کے بابا زندہ ہیں آپ کو پتہ ہے نا شہید زندہ ہوتے ہیں ڈی پی او قصور کا بچی سے مکالمہ،اگر بابا زندہ ہیں تو وہ نظر کیوں نہیں آتے بچی کے معصومانہ سوال نے تمام فیملی کو آبدیدہ کر دیا ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر شہید اکبر علی کے چھوٹے بھائی عمران کو سرکاری نوکری بھی دی جائے گی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عمران کشور نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی کاوش سے پنجاب حکومت نے شہید کی فیملی کے لئے چار کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے پنجاب حکومت کی طرف دیا جانے والا شہید پیکج ایک ہفتہ کے اندر اندر ورثا کے حوالہ کر دیا جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور دیگر موجود تھے –



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…