اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف بدترین اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے سامنے نروس ہو گئی، کوئی بلے باز ساتویں سے 15 ویں اوور تک ایک بھی چوکا یا چھکا نہ لگا سکا ۔بھارتی بلے باز وں کی وکٹیں کی لائن لگی رہی کوئی بھی کھلاڑی کیوی بائولرز کے آگے زیادہ دیر ٹک نہ سکا ۔
بھارتی بلے باز ساتویں سے 15 ویں اوور تک ایک بھی باونڈری نہ لگانے کا نیا ریکارڈ بنا لیا۔دوسری جانب نیوزی لینڈ نے بھارت کوجیت کے لئے 111 رنز کا ہدف دے دیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اس میچ میں نیوزی نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور بھارت نے دو تبدیلیاں کیں۔ بھارت کی ٹیم شروع میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی، بھارت کا مجموعی سکور گیارہ ہوا تھا کہ بھارت کا پہلا کھلاڑی ایشان کشن چار رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گیا، کے ایل راہول بھی 18 رنز بنانے کے بعد ہمت ہار گئے، روہت شرما بھی 14 کے سکور پر ہمت ہار گئے، ویرات کوہلی صرف 9 رنز بنا سکے، بھارت کے پنت 12 رنز پر بولڈ ہو گئے۔ ہاردک پانڈیا 23 رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر گپٹل کو کیچ تھما بیٹھے، غرض مقررہ بیس اوورز میں بھارت کی ٹیم صرف 110 رنز بنا سکی اور سات کھلاڑی آئوٹ ہوئے، واضح رہے کہ اب تک کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں بھارت نیوزی لینڈ کو شکست نہیں دے سکا ہے۔