اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے نیوزی لینڈاور بھارت مقابلے میں انڈیا کے جیتنے کے خواہش کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر شعیب اختر نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ بھارت نیوزی لینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دے
اور اگر بھارت ہار جاتا ہے تو پھر ٹورنامنٹ پھیکا پڑ جائے گا ۔ قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹا شعیب اختر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے اتوار تک بھارت کی ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کو بڑا ٹوٹل بنا کر دکھانا ہوگا، افغانستان کی کرکٹ تیزی سے آگے جارہی ہے۔دوسری جانب اپنے سوشل میڈا پیغام میں بھی انہوں نے قومی ٹیم کی دل کھول کر تعریف کی اور اور کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے تو دل خوش کردیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ت ہمیشہ کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں پاکستان کو کبھی کم نہ سمجھیں، وہ ایک مضبوط قوت ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ آصف علی نے شاندار کھیل پیش کیا، دل خوش کردیا، ٹیم یہی پرفارمنس جاری رکھے۔