ننکانہ صاحب (این این آئی)سانگلہ ہل محکمہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر بھر میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ کیمیکل ملا دودھ کی فروخت کا سلسلہ عروج پر، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہوگئے، شہریوں کاکمشنر لاہور ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے
نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ، دہی کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے دودھ فروش حضرات کیمیکل اور کھاد سمیت دیگر کیمیکلز کا استعمال کرکے مصنوعی دودھ تیار کرتے ہیں پھر باآسانی شہر کی مختلف دوکانوں پر فروخت کردیتے ہیں مذکورہ مضر صحت ا ور ناقص دودھ پینے سے شہریوں کی بڑی تعداد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہوگئی ہے شہریوں نیبتایا کہ محکمہ فوڈ اور محکمہ صحت سمیت دیگر ادارے مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار کرنے میں مصروف ہیں۔شہریوں نے کمشنر لاہور ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔