جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

داعش امریکہ پر حملہ کرسکتی ہے، وقت بھی بتا دیا گیا، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے دفاعی پالیسی کے انڈڑ سیکرٹری کولن کوہل نے خبردار کیا ہے کہ داعش آئندہ چھ ماہ میں امریکا کے خلاف حملہ کرنے کے کی صلاحیت حاصل کرسکتے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکا کے وزیر برائے

دفاع کے انڈر سیکرٹری برائے ڈیفنس پالیسی کولن کوہل نے جہاں ارکان کو کو تسلی دی کہ داعش یا القاعدہ ابھی امریکا پر حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے وہیں خبردار بھی کیا کہ داعش اگلے 6 ماہ میں یہ صلاحیت حاصل کرسکتے ہیں۔انڈر سیکرٹری کولن کوہل نے مزید کہا کہ داعش اور القاعدہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی کی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ اپنے ارادوں میں فوری طور پر تو کامیاب نہیں ہوسکتے لیکن آئندہ 6 سے 12 ماہ میں وہ حملہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلیں گے۔کولن کوہل نے داعش کو القاعدہ سے زیادہ بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ داعش تیزی سے منظم ہورہی ہے،عراق اور شام کے مقابلے میں افغانستان کے داعش جنگجووں سے زیادہ خطرہ ہے تاہم ابھی جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان داعش کے خطرے پر قابو پاسکتے ہیں یا نہیں۔امریکا کے انڈر سیکرٹری برائے دفاعی پالیسی نے افغانستان سے فوجی انخلا کے صدر جوبائیڈن کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے افغان سرزمین کو امریکا کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…